بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کون سا انڈہ صحت مند مرغی کا ہے، پہچان کا آسان طریقہ جانیے

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  3:37

آپ انڈے تو اکثر کھاتے ہوں گے لیکن کیا آپ انڈے کو دیکھتے ہی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ صحت مندمرغی کا ہے یا نہیں، تو آئیے آپ کو صحت مند مرغی کے انڈے کی پہچان کا انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ انڈے کی زردی کا رنگ مختلف ہوتا ہے، کچھ انڈوں کی زردی گہری پیلی اور کچھ کی زردی کم پیلی ہوتی ہے۔

اکثر دیسی مرغیوں کے انڈوں کی زردی بہت زیادہ پیلی ہوتی ہے۔ اصل میں مرغی جو غذا لیتی ہے اس کا براہ راست انڈے کی زردی پر ہوتا

ہے۔ اگر مرغی کو صحت مند غذا دی جائے تو اس کا انڈہ بھی صحت مند ہوتا ہے۔ اگر انڈوں کی زردی میں نارنجی پیلا رنگ دیکھنے کو ملے تو سمجھ لیں کہ مرغی بہت ہی زیادہ صحت مند ہے۔

پیلے رنگ کی زردی والے انڈے گو کہ غذائیت بخش ہوتے ہیں لیکن یہ ایسی مرغیوں سے حاصل کئے جاتے ہیں جنہیں عام سی خوراک دی جاتی ہے۔ ایسے انڈے جن کے چھلکے موٹے ہوں بھی صحت مند مرغیوں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اچھی غذا پر نہ پلنے والی مرغیوں کے انڈوں کے چھلکے باریک یا کمزور ہوتے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎