بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’جو بچے کم عمر سے ہی فحش فلمیں دیکھنا شروع کردیتے ہیں ان کی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے سب سے بڑا نقصان بتادیا، والدین کو وارننگ دے دی

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  19:22

انٹرنیٹ کا انقلاب بے بہا فوائد کے ساتھ کئی طرح کی خباثتیں بھی اپنے ساتھ لایا ہے جن میں سے ایک فحش مواد کی آسان ترین دستیابی ہے جو نوجوانوں کو کم عمری میں ہی بے راہ روی کی طرف دھکیل رہی ہے. فحش مواد بچوں کی دسترس میں آنے کے باعث کئی طرح کی معاشرتی برائیاں جنم لے رہی ہیں یا لے چکی ہیں. اب اس

حوالے سے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں چشم کشا انکشاف کر دیا ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ کم عمری

میں ہی فحش فلمیں و دیگر مواد دیکھنا شروع کر دیتے ہیں وہ جسمانی عمل بھی کم عمری میں ہی شروع کر دیتے ہیں اور زندگی میں آگے چل کر اس کے غیرفطری اور غیرصحت مندانہ طریقے اپنا لیتے ہیں، جو کئی طرح کی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں. رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف بیکنگھم کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 18سے 25سال کی عمر کے نوجوانوں سے ان کی فحش مواد دیکھنے اور جسمانی  عمل کے معمول کے متعلق سوالات کیے. نتائج میں حیران کن انکشاف سامنے آیا کہ نوجوانوں میں فحش مواد دیکھنے کی اوسط عمر محض 12سال اورجسمانی عمل شروع کرنے کی اوسط عمر 13سال ہے. اتنی کم عمری میں ہی ’بچے‘ فحش مواد دیکھنے لگتے ہیں اور جسمانی عمل بھی شروع کر دیتے ہیں.

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ایلیسا واکر کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی ہےکہ فحش مواد لوگوں کی جسمانی زندگی پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے، اور ہمارے سامنے اس کے خطرناک نتائج آئے ہیں جن میں معلوم ہوا ہے کہ کم عمری میں فحش مواد دیکھنے والے افراد بعدازاں ایسےجسمانی طریقے اپناتے ہیں جو ایڈز جیسی جسمانی عمل کے ذریعے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتے ہیں.اس خطرناک صورتحال کے سدباب کے لیے حکومت کو فحش مواد تک بچوں کی رسائی روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے.

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎