بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’کل کے گہرے دوست آج کے جانی دشمن کیسے بنے ‘‘ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تصویر میں یہ 2 سیاستدان کون ہیں ؟

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  20:09

سیاست بھی بڑی عجیب و غریب شے ہے ۔ کب دوستی دشمنی میں بدل جائے اور کب دشمنی دوستی میں، کچھ پتہ نہیں لگتا ۔2نومبر اسلام آباد لاک ڈائون کی کال پر عمران کے جیالے اسلام آباد امڈے چلے آئے ۔ بنی گالہ پہنچنے کی کوحتی المقدور کوششیں جاری رہیں یہاں تک وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنی مقررہ وقت پر جائے وزارت سے اٹھے

اور جیالوں کا قافلہ لے کر اسلام آباد کے راستے ہو لئے ۔قافلے کی راہ میں پہلی بڑی اور آخری رکاوٹ بھی برہان انٹر چینج پر اٹک پل تھا جہاں ایک طرح سے

وفاق اور کے پی کے حکومت ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہوئیں ۔ لمحہ بہ لمحہ تمام صورتحال کو عوام کے سامنے لانے والے میڈیا چینلز کے مطابق ایک طرف سے شیلنگ ہوئی تو دوسری طرف سے پتھروں کی بارش اور شاید یہی وہ لمحہ تھا جب سالوں پرانی دوستی کا اختتام ہوا۔ یہ دوستی تھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی ۔

اس دوستی کا علم شاید پاکستان کی بیشتر عوام کو نہ ہو تاہم لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت یوسف صلاح الدین نے اپنے فیس بک پیج پر ایک نایاب تصویر شیئرکی جس میں آج کے سخت سیاسی حریف ، بہترین دوستوں کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔یوسف صلاح الدین نے اپنی پوسٹ میں جو تصویر شیئر کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شادی کی ہے،

اس موقع پر پرویز خٹک کی بائیں جانب موجودہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی موجود ہیں۔آج بے شک دونوں شخصیات کے درمیان کے درمیان بے پناہ سیاسی مخالفت نظر آتی ہے مگر شادی کی پر مسرت تقریب کی گروپ فوٹو واضح طور پر یہ بتا رہی ہے کہ پرویز خٹک اور چوہدری نثار میں کبھی بہترین دوستی ہوا کرتی تھی۔ تو یہ سیاست واقعی بڑی عجیب و غریب شے ہے ۔ کب دوستی دشمنی میں بدل جائے اور کب دشمنی دوستی میں ،کچھ پتہ نہیں لگتا ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎