Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


صرف 16 گھنٹے میں 33 کھرب روپے کمانے والی کمپنی

  پیر‬‮ 12 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  23:12

چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 16 گھنٹوں کے دوران 25 ارب ڈالر (33 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 25 ارب ڈالر کمائے تھے، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگ میل 16

گھنٹوں میں عبور کرلیا۔خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے

اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔

2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروبای موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاءسستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کے لیے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا۔اسی طرح علی بابا نے 2 گھنٹے کے دورانیے میں 14 ارب ڈالر (پاکستانی 15 کھرب روپے سے زائد) کی کمائی کی۔

علی بابا کے بانی جیک ما — اے ایف پی فوٹویہ علی بابا کا اپنے بانی اور چیئرمین جیک ما کے ساتھ آخری شاپنگ فیسٹیول ہوگا کیونکہ وہ اگلے سال عہدہ چھوڑنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔علی بابا کے اس شاپنگ فیسٹیول نے یورپ اور امریکا میں منائے جانے والے بلیک فرائیڈے فیسٹیول کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ سنگل ڈے کی طرز پر امریکا، یورپ و دنیا کے دیگر خطوں میں نومبر کے مہینے میں ہی بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎