Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی بڑی وجہ نمونیہ ہے

  جمعہ‬‮ 16 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  18:37

ماہر امراض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی99 فی صد اموات نمونیہ سے ہوتی ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران ماہر امراض سینہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی99 فی صد اموات نمونیہ

سے ہوتی ہیں جب کہ ملک میں ایک کروڑ افراد سالانہ نمونیہ سے متاثر ہوتے ہیں۔ بھارت، چین، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں نمونیہ سے ہونے والی اموات

کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ دنیا بھر میں ہرسال 9 لاکھ 20 ہزار افراد نمونیہ سے مرجاتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر نثار راؤ، ڈاکٹر ندیم احمد، ڈاکٹر عائشہ وجیہہ، ڈاکٹر فہیم، ڈاکٹر راحیلہ کاشف، ڈاکٹر فرزانہ ممتاز اور ڈاکٹر مرزا سیف اللہ بیگ کا کہنا تھاکہ نمونیہ سے ہونے والی99 فیصد اموات کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہوتا ہے،نمونیہ کی کئی وجوہ ہیں جن وائرس، بیکٹریا اور فنگس شامل ہیں، اسی طرح دیگر اہم وجوہ میں اسٹریپ ٹوکوکس نمونیہ، انفلوئنزا ٹائپ بی بھی شامل ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎