بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں میں یہ نقطہ کیوں ہے ؟

  پیر‬‮ 19 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  1:09

اپنی آنکھوں کو غور سے دیکھیں، اس کے کونے میں ایک گلابی نقطہ نظر آئے گا جو تکونی شکل میں ہوتا ہے۔ مگر یہ گلابی نقطہ یا طبی زبان میں پلاکا سیمیلیونیرس (Plica semilunaris) کس مقصد کے لیے ہوتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں؟درحقیقت متعدد طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ انسانوں میں کسی زمانے میں تیسری پلک کی نشانی

ہے جو اب باقی نہیں رہی۔ اس طرح کی پلکیں پرندوں اور حشرات الارض میں پائی جاتی ہے اور ماہرین کے خیال میں کبھی ہمارے آباؤ اجداد کی آنکھوں پر دو نہیں بلکہ تین پلکیں ہوتی

تھیں۔جانوروں میں یہ تیسری پلک آنکھوں کے تحفظ یا نمی کے لیے ہوتی ہے جس سے وہ دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔

اب انسانوں میں یہ بظاہر بلا مقصد موجود ہے یا بس ایک نشانی ہے۔ تاہم اب بھی یہ ٹشو کسی حد تک کارآمد ثابت ہوتا ہے جو کہ آنسوؤں کو بہنے میں مدد دینے کے ساتھ آنکھ میں داخل ہونے والی بیرونی اشیاء کو باہر نکالتا ہے۔سائنسدانوں کے خیال میں یہ کسی زمانے میں آنکھوں کی نمی اور صفائی کا کام کرتا ہوگا یا کسی جنگلی علاقے میں شکاری جانوروں کو دیکھنے میں مدد دیتا ہوگا :-


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎