بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیاآپ ماہرہ خان کے سابق شوہر کو جانتے ہیں ؟ وہ آج کل کہاں ہیں اور ماہرہ نے ان سے طلاق کیوں لی ؟ سنسنی خیز انکشاف

  منگل‬‮ 27 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  17:41

علی عسکری امریکا میں پیدا ہوئے اور ان کی وجہ شہرت معروف اداکارہ ماہرہ خان سے شادی بنی۔ علی رضا عسکری 8 اگست 1987ء کو امریکا کے شہر نیویارک میں پیدا ہوئے لیکن ان کا بچپن مختلف شہروں میں گزرا جن میں سینیٹ لیوس، میسوری، پیراڈائز ویلی اور فیونکس قابل ذکر ہیں۔ بعد ازاں علی عسکری اپنی والدہ اور بہ کے ہمراہ میامی منتقل ہو گئے جبکہ ان کے والد فیونکس میں ہی رہے۔ علی عسکری کی 2006ء میں اپنی سابقہ اہلیہ ماہرہ خان سے

ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے جلد ہی شادی کا فیصلہ

کر لیا اور 13 جولائی 2007ء کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کہتے ہیں کہ ماہرہ خان کےوالد اس شادی کے سخت خلاف تھے۔2009ء میں علی عسکری کی فلم ایڈکٹس دی ہالی ووڈ بلیک فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی جسے بہت سراہا گیا۔ فلم ایڈکٹس کی کامیابی کے بعد علی عسکری نے دی لاس اینجلس فلم سکول میں جانے کا فیصلہ کیا اور آرٹس اینڈ سائنس میں ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔

ماہرہ اور علی عسکری کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 2015ء میں دونوں نے طلاق لے لی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذلان ہے۔ طلاق کے بعد علی عسکری نے فلم بنانے کا شوق نہیں چھوڑا اور اپنی دوسری فیچر فلم فالنگ پر کام شروع کر دیا، اس فلم کو بھی بہت پذیرائی ملی۔ علی عسکری اب بھی اپنے شوق سے وابستہ ہیں اور اسی میں آگے بڑھنے کی جستجو میں ہیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎