بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سابق امریکی صدر جارج بش نے خصوصی طیارہ بھیج کر پاکستان کے ایک عام سے شہری سرفراز کو امریکہ بلوالیا ۔۔ وہ عام سا شہری دراصل کون نکلا ؟

  بدھ‬‮ 28 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  22:25

 پاکستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنے شعبے میں اپنی مثال آپ ہیں۔اور کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کسی فن میں ماہر ہیں تو پھر آپ کے پاس ایک بہت بڑا خزانہ ہے۔یہی کچھ پاکستان کے ایک درزی کے ساتھ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پاکستان ٹیلر کے مداح نکلے ہیں- اپنے سوٹ سلوانے کے لیے کراچی

سے سرفراز اکبر نامی ٹیلر کو خصوصی طیارے میں امریکا بلوایا لیا ہے۔ اس حوالے سے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

ٹیلر سابق امریکی صدر بش کا ناپ لےرہا ہے۔جب کہ جارج ڈبلیو بش بھی اس موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں

 جس کے بعد صارفین کی طرف سے بھی کئی قسم پر تبصرے کیے جا رہے ہیں اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ایسا شعبہ جس کو ہمارے ہاں عزت نہیں دی جاتی اس نے سابق امریکی صدر کا دل جیت لیا ہے اور ٹیلر کے فن کی وجہ سے اسے اتنی عزت دی ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا جا رہا ہے کہ سرفراز نامی ٹیلر کی دکان کراچی کے علاقہ زم زمہ میں ہے۔جس نے کپڑے سینے میں کمال مہارت حاصل کر رکھی جس وجہ سے سابق امریکی صدر نے اسے امریکہ بلوا لیا ہے۔اور سرفراز کو امریکہ بلوانے کے لیے ایک خصوصی طیارہ بھجوایا گیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹیلز مشہورشخصیات کے ملبوسات تیار کرتا ہے۔اور اس کے کام کی وجہ سے سرفراز نامی ٹیلر کو امریکہ میں بھی خوب سراہاجا رہا ہے۔اور اب امریکہ صدر کا ٹیلر بن جانے کے بعد سرفراز کو پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ان کے گاہگ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ میرا ٹیلر اب دنیا بھر میں اپنا نام کما رہا ہے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎