بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا سونالی نے بیٹے کو اپنی بیماری بارے کیسے بتایا ؟ جانئے

  جمعرات‬‮ 29 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  13:45

’’تو بہ استغفار‘‘ بُرے کاموں کا بُرا انجام۔۔ سونالی باندرے کے جسم کے مختلف حصوں میں اچانک کیا تبدیلی آگئی ؟بُرے کاموں کا بُرا انجام۔۔ سونالی باندرے کے جسم کے مختلف حصوں میں اچانک کیا تبدیلی آگئی ؟ لرزہ خیز کشاف۔بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے اور وہ امریکی شہری یویارک

میں علاج کروا رہی ہیں ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو بھی سنگین مرض لاحق ہے اور وہ بھی لندن میں زیر علاج ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی

اداکارہ سونالی بیندر ے نے بالی ووڈ میں کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں معروف فلم ’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ ، ’ کل ہو نہ ہو ‘ شامل ہیں ۔

سونالی باندرے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتےہوئے کہا کہجب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے، حال ہی میں مجھ میں ’’ہائی گریڈکینسر ‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے ،یہ ہمیں نظرنہیں آتا ، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا ، میرے دوست اور خاندان والے میرے پاس پہنچ گئے ہیں اور مجھے بہترین سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ، میں بہت خوش نصیب ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

سانالی بیندرے کا کہناتھا کہ اس سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے ، اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں ، میں پر امید ہوں اور اس کے خلاف بھر پورجنگ کروں گی ۔بولی وڈ معروف اداکارہ سونالی باندرے اس وقت کینسر جیسے خطرناک مرض سے لڑ رہی ہیں، تاہم اس مشکل وقت میں ان کی فیملی ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔اداکارہ اپنے مرض سے متعلق مداحوں کو ہر گزرتے دن انسٹاگرام پر کبھی تصاویر تو کبھی کوئی اور پوسٹ شیئر کرکے آگاہ کررہی ہیں۔جبکہ اداکارہ نے اب ایک اور نئی پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ اپنے بیٹے رنویر کے ساتھ موجود ہیں۔اس پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے بتایا کہ ان کے لیے اپنے کینسر کا بیٹے کو بتانا کتنا مشکل تھا۔سونالی کے مطابق ان کا 12 سالہ بیٹے اس مشکل وقت میں ان کی طاقت بن چکا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اور بیٹے کی تصویر ایک ساتھ شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ ’12 سال 11 ماہ اور 8 دب قبل جب تم اس دنیا میں آئے، تو میری مکمل توجہ کا مرکز بن گئے، جب مجھے اپنے کینسر کا معلوم ہوا تو سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ تمہیں اس کے بارے میں کیا اور کیسے بتایا جائے‘۔سونالی نے مزید لکھا کہ ’تم سے جھوٹ بولنے کے بجائے، میں نے اور گولڈی نے فیصلہ کیا کہ ہم ایمانداری سے تمہیں سب بتائیں گے، میرے بیٹے نے اس خبر کو بہت سمجھداری سے سنا اور اب وہ میرے مثبت سوچ کی وجہ اور میری طاقت بن چکا ہے، کبھی تو وہ میرا کردار اپناتے ہوئے مجھے بتاتا ہے کہ اب کیا کرنا چاہیے‘

۔یاد رہے کہ رواں ماہ اداکارہ سونالی باندرے نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا ہے کہ انہیں خطرناک کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘بعض اوقات جب آپ کم توقع رکھتے ہیں لیکن زندگی آپ کو ایک موڑ پر دھکیل دیتی ہے اور حال ہی میں مجھے ہائی گریڈ کینسر تشخیص ہوا ہے جو مجھ تک پہنچ ہوچکا ہے جس کو آتے ہوئے ہم نہیں دیکھ پاتے’۔بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ‘معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ ہوئے جن میں غیر متوقع تشخیص ہوئی جس کے بعد میرے اہل خانہ اور قریبی دوست میرے پاس آئے اور تعاون کیا جس کے لیے میں ان سب کا مشکور ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس سے نمٹنے کے لیے فوری اور تیز کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور نیویارک میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق زیرعلاج ہوں’۔بعدازاں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویرشیئر کرتے ہوئے ان لوگوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا، جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔43 سالہ اداکارہ نے چھوٹے بالوں میں اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ چلی کی خاتون لکھاری اور ناول نگار ازابیل الیندے کا قول لکھا کہ ‘ہمیں اپنی طاقت کا اندازہ اس وقت نہیں ہوتا،

جب تک ہم اپنی پوشیدہ طاقت کو سامنے نہیں لاتے‘۔یاد رہے کہ 43 سالہ سونالی باندرے نے کیریئر کا آغاز 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آگ’ سے کیا، انہوں نے 50 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔سونالی باندرے کی مشہور فلموں میں ‘کل ہو نہ ہو، لجا، جس دیش میں گنگا بہتی ہے، ہمارا دل آپ کے پاس ہے، ڈھائی اکشر پریم کے، زخم، انگارے، میجر صاحب، دل جلے۔ بھائی، انگلش بابو، دیسی میم، ثپوت اور اپنے دم پر‘ شامل ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎