بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


یاجوج ماجوج جب زمین پر فساد مچائیں گے تو انہیں کون سا کیڑا تباہ و برباد کر دے گا ؟

  جمعرات‬‮ 29 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  15:52

قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی یاجوج ماجوج کا کھل جانا بھی ہےجو کہ احادیث سے ثابت ہے، یہ قوم دنیا بھر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر دے گی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک نیک بندے ذوالقرنین بادشاہ کے ذریعے اس قوم کا سدباب کیا جس نے لوگوں کو ان کی قتل و غارت گری سے بچانے کیلئے دھات کی ایک دیوار قائم

کر دی تھی جس کے باعث یاجوج ماجوج کےحملوں سے لوگ محفوظ ہو گئے تھے۔قرب قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی یاجوج ماجوج کا اس

دیوار کو ڈھا کر دنیا میں وارد ہونا بھی ہے۔ یاجوج ماجوج جب دنیا پر حملہ آور ہونگے تو زمین کا کوئی ایسا حصہ نہ ہوگا جہاں ان کی کارستانیاں اور مظالم نہ ہونگے۔اس وقت ان کی تعداد انسانیت کے مقابلے میں 1:10کے تناسب سے ہوگی یعنی ایک آدمی کے مقابلے میں 10یاجوج ماجوج ہونگے۔ یاجوج ماجوج حضرت امام مہدیؑ اور حضرت عیسیٰؑ کے نزول کے بعد قتل دجال کے بعد خروج کرینگے اور دنیا کو قتل و غارت گری سے بھر دیں گے۔

اس موقع پر اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰؑ کو حکم دینگے کہ وہ مسلمانوں کو لے کر کوہ طور پر چلے جائیں ۔ کچھ دیگر لوگ بھی اپنے آپ کو محفوظ مقامات تک محدود کر لیں گے اور باقی دنیا کی آبادی کو یہ قتل کر دینگے جبکہ زمین کے آبی ذخائر کو چاٹ جائیں گے۔حضورﷺ کی حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق اللہ تعالیٰ یاجوج ماجوج کو کھول دینگے اور وہ زمین پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کر دینگے، وہ ہر اونچائی سے پھسلتے ہوئے نظر آئیں گے،

وہ جب بحیرہ قبریہ سے گزریں گے تو اس کا سارا پانی چاٹ لیں گے، اس بحیرہ سے جب یاجوج ماجوج کا آخری گروہ گزرے گا تو وہ دیکھے گا کہ وہاں پانی ختم ہو چکا ہے تو وہ بحیرہ قبریہ کی نم مٹی دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ یہاں کبھیپانی ہوا کرتا تھا۔لاکھوں انسانوں کو قتل کرنے کے بعد ان کا بیت المقدس کی جانب ہو گا اور یہ بیت المقدس کے قریب جبل الخمر پر چڑھ جائیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے زمین والوں کو قتل کر دیا ہے آئو اب آسمان والوں کی خبر لیں، یہ کہہ کر وہ تیر آسمان کی طرف پھینکیں گے اور وہ تیر خون آلود ہو کر ان کی طرف واپس آئیں گے، اور یہ چیز ان کی آزمائش کیلئے ہو گی تاکہ وہ یہسمجھیں کہ ہم نے آسمان والوں کا بھی خاتمہ کر دیا ہے۔

اس وحشی قوم سے انسانوں کو کیسے ملے گی ظاہر سی بات ہے کہ ان کا مقابلہ کرنا انسانوں کے بس کی بات نہ ہو گی۔اس بات کی تصدیق حضور اکرمﷺ کی ایک حدیث پاک سے ہوتی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ اور مسلمان مل کر اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعائیں کرینگے کہ وہ انہیں اس آفت سے نجات دےاور اللہ تعالیٰ ان کی یہ دعا قبول فرمائے گا اور یاجوج ماجوج پر ایک کیڑا مسلط کردینگے جو ان کے جسموں میں داخل ہو جائے گااور جس کی وجہ سے وہ سب کے سب ہلاک ہو جائیں گے

پھر زمین پر ایک بالشت جگہ بھی ان کی لاشوں سے خالی نہیں ہو گی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون سا کیڑا ہے جو یاجوج اور ماجوج پر مسلط کر دیا جائے گااور اس کا جواب بھی ہمیں فرمان نبویؐمیں ہی ملتا ہے ۔ آپ ؐ کی حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ یاجوج ماجوج پر نغف نامی کیڑا بھیجے گا ۔‘‘اس کیڑے کو انگریزی زبان میںmyiasisکہا جاتا ہے جو زندہ اجسام سے غذا حاصل کر کے خود زندہ رہتا ہے،یہ مال مویشیوں کیلئے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے جو کہ پورے پورے باڑے نگل جاتا ہے۔

صرف آسٹریلیا میں اس کیڑے کی وجہ سے 170ملین ڈالر کانقصان سالانہ شمار کیا گیا ہے۔مختلف ممالک میں اس کیڑے کی انسانوں کو بھی لگنے کی اطلاعات رپورٹ ہوئی ہیں جن کے مطابق یہ کیڑا مریضوں کی آنکھ، کان، ناک اور منہ سے نکالا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیڑا اب دیگر ممالک کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے ممالک عراق، شام، سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔یہ خطرناک کیڑا ناک کے ذریعےجسم میں داخل ہوتا ہےاور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔اور یہی وہ کیڑا ہے جو یاجوج ماجوج کی موت کا سبب بنے گا


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎