بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اگر کوئی سلیکا جیل کھا لے تو پھر؟

  جمعرات‬‮ 29 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  22:36

یہ چیزوں کو نمی سے محفوظ رکھنے والی پڑیا (سلیکا جیل بیگ) دواؤں، جوتوں یا دیگر اشیاءکے ڈبوں کے اندر ملتی ہے اور اس پر لکھا ہوتا ہے کہ اسے کھائیں مت۔اور آپ کو شاید یاد ہو کہ بچپن میں والدین کس طرح اس پڑیا کو چھین کر دور پھینک دیتے ہیں یا کہیں سنبھال کر رکھ دیتے ہیں۔مگر کوئی انہیں کھالیں تو پھر کیا ہوگا؟ڈان کے

مطابق درحقیقت ان بیگز کے اندر سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانے سے موجود ہوتے ہیں جو اپنے ارگرد موجود کسی بھی چیز کو خشک کردیتے ہیں۔یہ دانے زہریلے تو نہیں

ہوتے اور جیسا اوپر لکھا جاچکا ہے کہ یہ چیزیں خشک رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو کہ اضافی نمی کو جذب کرکے چیزوں کو خشک کرتے ہیں۔

اگر آپ غلطی سے ان دانوں کو کھالیں تو اطمینان رکھیں کہ وہ زہریلے نہیں اور یہ جسم کے اندر ہضم بھی نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی غذا کی طرح غذائی نالی سے گزرتے ہیں۔اگر کوئی کھالے تو پھر؟چونکہ یہ زہریلے نہیں ہوتے تو اس کا مطلب یہ نہیں انہیں کھا بھی لینا چاہئے، درحقیقت یہ کھانے کے لیے نہیں ہوتے۔

یہ زہریلے تو نہیں ہوتے مگر نگلنے پر جسم کو ڈی ہائیڈریشن کا شکار ضرور کرسکتے ہیں اور اس کے لیبل پر ڈو ناٹ ایٹ کی جو وارننگ ہوتی ہے وہ درحقیقت چھوٹے بچوں کے لیے ہوتی ہے۔اگر کوئی غلطی سے ان دانوں کو کھالے تو اسے فوری طور پر کچھ گلاس پانی پلانا چاہئے تاکہ ڈی ہائیڈریشن کو ٹالا جاسکے۔اس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کریں خصوصاً اگر بچہ کھالے کیونکہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن کا ہی خطرہ نہیں ہوتا بلکہ یہ گلے میں پھنس کر دم گھونٹنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎