بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیا آپ فوائل پیپر کے ان حیران کن فوائد سے واقف ہیں؟

  ہفتہ‬‮ 1 دسمبر‬‮ 2018  |  10:36

فوائل پیپر تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور اکثر فوائل پیپر کھانے بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کبھی کسی نے نہیں سوچا ہوگا کہ فوائل پیپر کے ذریعے آپ جسم کے درد کا علاج بھی کرسکتے ہیں۔اب فوائل پیپر کو محض کھانا بنانے کےلیے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے ذریعے کئی آپ بہت ساری پریشانیوں

سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔وہ کون سی چیزیں ہیں جن کا علاج آپ فوائل پیپر کے ذریعے کرسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔٭ فوائل پیپر کے ذریعے آپ چہرے پر موجود تھکن کو باآسانی دور بھگا

سکتے ہیں۔ فوائل پیپر کو 2 سے 4 گھنٹوں کےلیے فریزر میں رکھ دیں ، پھر فوائل پیپر سے آئی لڈز اور گالوں پر مساج کریں  اور اس سے نیند بھی بہت بہترین آئے گی۔٭ فوائل پیپر کے ذریعےآپ جوڑوں کے درد سے بھی نجات پاسکتے ہیں۔

 جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو وہاں فوائل پیپر کو لپیٹ لیں اور اس کے اوپر پٹی لگالیں۔ اب ساری رات فوائل پیپر لگے رہنے دیں۔ اس عمل کو 10 سے 12 دن تک کریں۔٭ آپ فوائل پیپر کے ذریعے جلے کے نشان اور جلن سے بھی آرام مل سکتا ہے۔ اگر آپ کا ہاتھ جل جائے تو اس کو سب سے پہلے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں پھر نرم کپڑےسے پانی صاف کرلیں۔ اب جلے کے نشان پر برن آئنٹمنٹ لگائیں ۔

 پھر اس پر فوائل پیپر لگالیں  جب تک درد نہ چلا جائے فوائل پیپر کو لگا رہنا دیں۔٭ فوائل پیپر کے ذریعے آپ بغیر کوئی دوا کھائے بخار سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جب آپ کو بخار ہوجائے تو اپنے پاؤں پر فوائل پیپر کی 5 سے 7 تہہ لگالیں اور ایک گھنٹے تک لپٹے رہنے دیں۔ پھر دو گھنٹے کے تک پاؤں کھلے رہنے دیں۔اس عمل سے آپ کا بخار اتر جائے گا۔نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ