بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کی 5 حیران کن اور جدید ایجادات Leonardo Da’Vinci

  پیر‬‮ 3 دسمبر‬‮ 2018  |  14:31

پندرہویں صدی کہ مشہور مؤجد ، انجینئر اور آرٹسٹ  لیونارڈو ڈا ونشی نے مستقبل کی ایجادات کے  بہت سےنظریات پیش کیے، جو ان کے جانے کے سینکڑوں سال بعد تک ایجاد نہ ہوئے۔ لیونارڈو کا شمار اس وقت کے ذہین ترین لوگوں میں ہوتا تھا،جو  کئی شعبہ جات میں مہارت رکھتے تھے۔انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت نئی

ایجادات کے نظریات کو تخلیق کرنے میں صرف کیا،ان میں سے کچھ ملٹری ، کچھ تھیٹر  اور کچھ فلائنگ مشین کے حوالے سے تھے۔لیونارڈو  نے بہت سی حیران کن ایجادات کیں ،یہاں ہم آپ کو ان کی  پانچ

مشہور ایجادات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔٭مشین گنلیونار ڈو نے مختلف اقسام کی 33 بندوقوں کو ایک ساتھ جمع کرکے  ایک بہت بڑی بندوق بنائی جو ایک کے بعد ایک فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔

 اس  کی تین قطاریں تھیں ،ہر قطار میں 11 بندوقیں تھیں جو ایک ساتھ فائر کرتی تھیں۔جب ایک قطار فائر کرلیتی تھی تو دوسری قطار خود بخود لوڈ ہوجاتی اسی طرح جب دوسری قطار فائر کرلیتی تو تیسری قطار لوڈ ہوجاتی ۔اس مشین کے اطراف میں دو پہیے لگے تھے تاکہ اسے با آسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاسکے۔یہ ایک بہت ہی کمال کا نظریہ تھا لیکن اس کی تخلیق کبھی نہیں ہوئی۔

اس کا مقصد ایک ایسا اسلحہ بنانا تھا جو بغیر رکے ایک ساتھ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔٭ با ل بیئرنگ (لوہے کے چھوٹے چھرّے)بال بیئرنگ  بھی لیونارڈو کی مشہور ایجادات میں سے ایک ہے۔یہ چھوٹی سی میٹل بال دیکھنے میں زیادہ انقلابی نہیں لگتی ،لیکن دور جدید کی بہت سی ڈیوائسز اس پر انحصار کرتی ہیں۔اگر بال بئیرنگ نہ ہوتے تو ہم جدید دور کے  تہذیبی تقاضوں کو پورا کرنے میں پیچھے رہ جاتے۔اس عظیم ایجاد کی ڈرائنگ لیونارڈو کی نوٹ بک سے برآمد ہوئی تھی۔٭

 پیراشوٹجب تک آپ یہ نہیں جانتے کہ پیراشوٹ کو لیونارڈو نے ایجاد کیا ہے آپ اس کو تاریخ کی مشہور ایجادات میں شامل نہیں کر سکتے۔ پیراشوٹ کو ایجا د کرنے کے پیچھے لیونارڈو کا مقصد یہ تھا کہ  لوگوں کو اونچائی سے نیچے آنے میں کبھی کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو۔٭ آٹو میٹونلیو نارڈو نے ایک روبورٹ تیار کیا جسے دنیا کا سب سے پہلا روبورٹ مانا جاتا ہے۔اس نے ایک خا ص قسم کا آرمر سوٹ تیار کیا ،

جو خود حرکت کر سکتا تھا۔یہ ایک ایسا روبورٹ تھا جو خود بخود اُٹھ سکتا تھا ،بیٹھ سکتا تھا اور اپنے ہاتھوں کو استعمال کر سکتا تھا۔انہوں نے نہ صرف روبوٹک  نائٹ ایجاد کیا بلکہ ایک روبوٹک شیر بھی ایجادکیا۔٭ اورنی تھوپٹریہ ایک جدید ڈیزائن تھا ،لیونارڈو کو امید تھی کہ یہ ہمیں پرندوں کی طرح اُڑنے میں مدد کر سکتا ہے۔

یہ ایک لکڑی کی بنی ہوئی بڑی سی چیز تھی جسے ہم اپنے ساتھ جوڑ کر اسےپروں کے طور پر استعمال کر سکتے تھے۔یہ پر لکڑی کے بنے ہوئے اور بہت بڑے ہوتے تھے،اور اس کا استعمال ہمیں ہوا میں رکھ سکتا تھا۔ یہ آئیڈیا سننے میں اور نظریاتی طور پر تو کارگر تھا لیکن اس کی ایک خرابی یہ تھی کہ اس میں ٹیک آف کرنے کی صلاحیت نہیں تھی۔