Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شادی کے 6 دن بعد ہی دلہن دولہا کو چھوڑ کر بھاگ گئی، لیکن پھر کیا ہوا؟ ایسا انجام کسی نے نہ سوچا تھا

  پیر‬‮ 3 دسمبر‬‮ 2018  |  23:00

سکاٹ لینڈ میں ایک دلہن چادی کے 6روز بعد ہی دولہا کو چھوڑ کر کسی اور مرد کے ساتھ بھاگ گئی لیکن اب وہ کہاں ہے؟ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر فیفے کے 40سالہ اینڈی مائیکل نے 21سالہ میگھن نامی لڑکی سے میکسیکو میں شادی کی تھی جس پر 30ہزار پاؤنڈ (تقریباً

51لاکھ59ہزار روپے) خرچ ہوئے تھے۔ شادی کے 6روز بعد ہی وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی اور اینڈی نے انٹرنیٹ پر اپنی شادی کی انگوٹھی فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا تھا

جس میں اس نے بتایا کہ اس کی دلہن نے شادی سے چند روز قبل بھی اس کے ساتھ بے وفائی کی اور اب وہ اسی مرد کے ساتھ بھاگ گئی ہے چنانچہ وہ شادی کی انگوٹھی فروخت کرنا چاہتا ہے۔

اینڈی نے اپنی بیوی کی اس بے وفائی پر اپنی گردن کی پشت پر Fajita cheaterکے الفاظ بھی ٹیٹو کی شکل میں کندہ کروا لیے تھے تاکہ وہ تمام عمر اس لڑکی کی بے وفائی کو بھول نہ سکے تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ چار ماہ بعد میگھن واپس آ گئی ہے اور اینڈی نے اسے دوبارہ قبول بھی کر لیا ہے اور ان دنوں وہ اپنے گھر میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔اینڈی کا میگھن کی واپسی پر کہنا تھا کہ ”اس نے غلطی کی تھی اور وہ جانتی ہے کہ غلطی اسی کی تھی۔ میں بھی غلطیاں کرتا ہوں اور صرف ہم ہی نہیں، ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے، چنانچہ میں اسے موقع دینا چاہتا ہوں۔ دیکھتے ہیں کہ وقت ہمیں کس طرف لے کر جاتا ہے۔“

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎