Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


رال ٹپکنے کے مسئلے پر قابو پانا کیسے ممکن؟

  پیر‬‮ 3 دسمبر‬‮ 2018  |  23:06

کیا اکثر صبح اٹھنے پر آپ کو تکیہ گیلا ملتا ہے اور اس کی وجہ رال ٹپکنا ہوتی ہے؟اگر ہاں تو یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں مگر یہ مقدار بہت زیادہ ہو تو یہ کسی مرض کی علامت یا جسم میں کچھ گڑبڑ کی نشانی ہوسکتی ہے۔رال کیوں ٹپکتی ہے؟جب ہم سوتے ہیں تو چہرے کے مسلز بہت زیادہ پرسکون ہوجاتے ہیں، نیند کے دوران بھی تھوک

منہ میں جمع ہوتا رہتا ہے جو کہ پرسکون چہرے کے مسلز کی بدولت آہستگی سے اس وقت باہر نکلنے لگتا ہے جب منہ ہلکا سا کھلا ہوا ہو، مگر

تکیہ گیلا ہونا کچھ زیادہ اچھا نہیں لگتا۔ رال کی مقدار زیادہ ہونا کسی اعصابی مرض کی علامت یا ناک بند ہونے کا نتیجہ ہوسکتی ہے، مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس مسئلے پر قابو پانا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔ناک کی صفائیرال ٹپکنے کی ایک بنیادی وجہ ناک بند ہونا ہوتی ہے جس کی وج ہسے لوگ نیند کے دوران منہ سے سانس لینے پر مجبور ہوتے ہیں

اور یہ مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، ناک کی صفائی اور اسے کھولنا اس مسئلے سے بچنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اس کے لیے کچھ تیل جیسے یوکلپٹس آئل اس مسئلے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے جبکہ وکس بھی ناک کو کھولتا ہے۔سونے کا انداز بدلیںپیٹ کے بل یا پہلو کے بل سونا اس مسئلے کو زیادہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ نیند کے دوران تھوک جمع ہوتا ہے جو اس طرح سونے سے منہ سے باہر نکل کر

تکیے پر پھیل جاتا ہے، تو سونے کا انداز بدلنا بھی اس سے بچاسکتا ہے۔اضافی وزن کم کریںاضافی جسمانی وزن نیند کے عمل میں اہم کردار کرتا ہے، اس کے باعث سلیپ اپنیا کا عارضہ لاحق ہوتا ہے جو کہ خراٹے لینے پر مجبور کرتا ہے جس سے رال ٹپکنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔سر اونچا رکھیںکسی زیادہ بلند تکیے پر سر رکھنا بھی اس مسئلے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎