بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کم عمری میں دنیا کو اچانک الوداع کہہ دینے والے اسٹارز

  پیر‬‮ 3 دسمبر‬‮ 2018  |  23:25

اگر آپ کو فلم بینی کا شوق ہے تو لاتعداد فلمیں دیکھ چکے ہوں گے مگر آپ سے پوچھا جائے تو کہ کسی ایسی فلم کا نام بتائیں جس میں کرتے ہوئے اس کے اہم اداکار کی اچانک موت ہوگئی ہو تو کیا جواب دیں گے؟ یا وہ اچانک ہی انتقال کرگئے ہوں؟درحقیقت ایسے متعدد اسٹار ہیں جو اچانک ہی اس دنیا سے چل بسے اور وہ بھی کسی فلم کی

شوٹنگ کے دوران یا کسی بیماری کے نتیجے میں۔ایسے ہی اداکاروں کے بارے میں جانیں جن کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو غم زدہ

کردیا۔وحید مرادوحید مراد 23 نومبر 1983 کو 45 سال کی عمر میں اچانک چل بسے، کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرانے والے وحید مراد ایک دوست کے گھر کے بیڈروم میں مردہ پائے، کچھ کا کہنا تھا کہ یہ ہارٹ اٹیک کا نتیجہ تھا جبکہ کچھ سکون آور ادویات کے زیادہ استعمال اور کچھ خودکشی کے دعوے بھی کرتے ہیں، وہ اس زمانے میں اپنی فلم ہیرو کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو کہ ان کی موت کے بعد 1985 میں ریلیز ہوئی۔ننھامحمد رفیع خاور المعروف ننھا عروج کے دوران میں ایک اداکارہ کے عشق میں گرفتار ہوگئے تھے

اور اس کی بے وفائی کو برداشت نہ کرسکے اور جان وار بیٹھے۔ 1986 کو 42 سال کی عمر میں وہ دنیا سے چل بسے اور ان کی آخری فلم بھی انتقال کے بعد ریلیز ہوئی۔نازیہ حسنبرصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی نازیہ حسن بھی کافی جلد دنیا سے چلی گئیں، کینسر کے مرض میں مبتلا گلوکارہ طلاق کے صرف 9 بعد 13 اگست 2000 کو ایک بیٹے اور لاکھوں مداحون کو سوگوار چھوڑ گئیں۔ثنا خانثنا خان ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل اور اداکارہ تھیں جو اپنے ڈرامے پرچھائیاں کی بدولت مشہور ہوئیں، اداکارہ کی شادی 2013 میں اداکار بابر خان سے ہوئی اور مارچ 2014 کو ٹریفک حادثے میں 28 سالہ ثنا کا انتقال ہوگیا۔ہیتھ لیجرہوسکتا ہے

کہ اس اسٹار کو اصل شکل میں نہ پہچان سکیں مگر دی ڈارک نائٹ کے جوکر کو کون بھول سکتا ہے؟ ان کی موت 2008 میں ایک فلم The Imaginarium of Doctor Parnassus کی شوٹنگ کے دوران نیویارک میں ان کے اپارٹمنٹ میں ہوئی اور موت کی وجہ نیند کی ادویات کی زیادہ مقدار کھانا قرار دی گئی تھی۔آنٹن یالچناسٹار ٹریک میں کام کرنے والے اداکار کی موت اس وقت ہوئی جب وہ اپنی جیپ میں ریہرسل کے لیے جارہے تھے اور حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پال واکرفاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کو اپنے بڑے اسٹار پال واکر سے ایک ٹریفک حادثے کے باعث محروم ہونا پڑا، پال واکر اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے

کہ ایک لیمپ پوسٹ اور درختوں سے ٹکرا گئے، دونوں کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔برینڈن لیبروس لی کے بیٹے کی موت صرف 28 سال کی عمر میں فلم دی کرو کے سیٹ پر ہوئی، جو کہ انتہائی پراسرار بھی تھی۔ درحقیقت اس فلم کے ایک سین میں نقلی گولیوں کو گن میں استعمال کیا جانا تھا مگر اس میں اصلی گولی آگئی اور وہ پیٹ میں لگی، زخم سے زیاہد خون بہنے کے باعث اداکار ہسپتال میں چل بسے۔بروس لیبیٹے کی طرح باپ یعنی بروس لی کی موت بھی اچانک ہوئی اور اس کی وجہ شدید دماغی سوجن قرار دی گئی،

اس وقت معروف اسٹار نے اپنی فلم انٹر دی ڈریگن کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔مارلن منروہولی وڈ کی اس خوبصورت اداکار کی موت کے بارے میں متعدد خیالات سامنے آئے ہیں، وہ اپنے بیڈ روم میں مردہ پائی گئی تھیں اور متعدد افراد کے خیال میں انہیں قتل کیا گیا تھا، جبکہ ایک خیال یہ ہے کہ اس پ±راسرار موت کی وجہ منشیات کا زیادہ استعمال تھا، مارلن منرو اپنی موت کے وقت 36 سال کی تھیں اور وہ اس وقت ایک فلم سم تھنگ گاٹ ٹو گیو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جو کہ 2001 میں ریلیز ہوئی۔کلارک گیبلیہ اداکار ہولی وڈ کلاسیک فلم گون ود دی ونڈ سمیت متعدد بہترین فلموں میں جلوہ گر ہوئے، ان کی موت ایک فلم دی مس فٹس کی شوٹنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں ہوئی، حیران کن بات یہ ہے کہ اس فلم میں ان کے ساتھ مارلن منرو بھی تھیں جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں چل بسیں۔بریٹنی مرفیہولی وڈ کی یہ اداکارہ اپنی فلم سم تھنگ وکیڈ مکمل کرنے کے فوراً بعد ہی اچانک چل بسی، اور نمونیا موت کی وجہ قرار پایا۔

یہ فلم اداکارہ کی موت کے 6 ماہ بعد ریلیز ہوئی تھی۔جیا خانجیا خان کا اصل نام نفیسہ رضوی خان تھا جنھوں نے 2007 کو بولی وڈ فلم نشبد سے ڈیبیو کیا اور کئی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، 3 جون 2013 کو محض 25 سال کی عمر میں اداکارہ نے خودکشی کرلی اور اداکار سورج پنچولی سے تعلق کو اس کی وجہ قرار دیا۔دیویا بھارتیوے کی دہائی کی ابھرتی ہوئی اسٹار دیویا بھارتی کی زندگی بہت کم عمری میں ہی المیہ انداز میں اختتام پذیر ہوئی، یہ بولی وڈ اداکار صرف انیس سال کی تھی جب وہ اپنے پانچ منزلہ بلند اپارٹمنٹ سے توازن کھونے کے باعث نیچے جاگری۔

اب بھی بھی دیویا کی موت کے وقت کے حالات تاحال اسرار کی زد میں ہیں اور متعدد سوالات کے جوابات نہیں مل سکے ہیں۔سمیتا پاٹلسمیتا پاٹل متوازی انڈین سینما کی بہت زیادہ باصلاحیت اداکار تھیں اور انہوں کے کئی بہترین فلمیں جیسے بومیکا، مرچ مصالحہ اور دیگر میں کام کیا، تاہم وہ صرف اکتیس سال کی عمر میں 1986 کو بیٹے کی پیدائش کے بعد انتقال کرگئیں۔مدھو بالااپنے وقت کی خوبصورت ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ممتاز جہان دہلوی عرف مدھو بالا کا انتقال 36 سال کی عمر میں عارضہ

? قلب کے باعث ہوا، اس بے مثال اداکار کا کامیاب کریئر دو دہائیوں پر محیط تھا، مدھو بالا پیدائشی طور پر دل میں سوراخ کے مرض کا شکار تھیں اور یہی ان کی موت کا سبب بھی بنا۔مینا کماریٹریجڈی کوئین کا خطاب حاصل کرنے والی مینا کماری کا انتقال 1972 میں صرف 39 سال کی عمر میں ہوا، ان کی موت کا سبب الکوحل کا زیادہ استعمال تھا۔

گرو دتمشہور ہندوستانی اداکار، ہدایت کار اور فلمساز نے بطور اداکار 17 فلموں میں کام کیا جن میں سے 8 انہوں نے خود ڈائریکٹ کیں، گرو دت نے ایک روز اتنی نیند کی گولیاں کھا لیں کہ 10 اکتوبر 1964 کو محض 39 سال کی عمر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔کلجیت رندھاواوہ ٹی وی سیریل 'کوہ نوہ' میں اپنے کردار کے باعث شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، ماڈل اور اداکارہ کلجیت نے تیس سال کی عمر میں خودکشی کی اور اپنے خط میں لکھا کہ وہ زندگی کے دباﺅ کا سامنا نہیں کرسکتیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎