بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بڑھاپے کے اثرات زائل کرنے کی دوا تیار

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  1:17

 سائنسدانوں نے بڑھاپے یا بڑھاپے کی بیماریوں سے بچانے والی اینٹی بائیوٹک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اس دوا کے استعمال کے حوالے سے یہ بحث بھی جاری ہے کہ کیا یہ ادھیڑ عمر افراد کو بڑھاپا طاری ہونے سے بچائے گی یا بزرگ حضرات کو دوبارہ جوانی کی طرف بھی لوٹائے گی۔تحقیق کے مطابق ایزتھرومائسین نامی اینٹی

بائیوٹک انسانی جسم میں موجود ناکارہ سیل ختم کر کے نئے صحت مند سیل بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ برطانوی یونیورسٹی میں کی جانیوالی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ ایزتھرومائسین نامی اینٹی بائیوٹک بڑھاپے

کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، اس انقلابی ڈرگ کے ذریعے انسانی جسم میں پرانے اور ناکارہ سیلز کو ختم کر کے نئے اورصحت مند سیلز پیدا کئے جاسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ضعیف سیلز ہی کینسر، دل کے امراض اور ڈیمینشیا جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔

تاہم نئی اینٹی بائیوٹک سے پرانے سیلز ختم کر کے بڑھاپے کے اثرات ختم کئے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سائنس دانوں کا ایک طبقہ دوا کے اثرات سے متعلق بحث میں مصروف ہے کہ آیا یہ دوا جوانوں پر بڑھاپا طاری ہونے سے بچائے گی یا جو افراد بوڑھے ہو چکے ہیں یہ ان کو بھی جوانی کی جانب لوٹانے میں کامیاب ہو سکے گی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎