بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیا آپ بھی دیمک سے پریشان ہیں؟

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  1:40

اس بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ جب دیمک کسی لکڑی یا فرنیچر یا پھر دروازوں پر لگ جائے تو اس چیز کو کھوکلا کرکے ہی دم لیتی ہے۔اکثر گھروں میں دیمک ہوجاتی ہے۔ زیادہ تر دیمک سیلن والی جگہوں پر ہوتی ہیں، لیکن دیمک کی پسندیدہ جگہ لکڑی کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ایک بار دیمک گھر میں آجائے تو اس کو ختم کرنا بہت

مشکل ہوجاتا ہے۔ کئی مہنگی فیومیگیشن کے بعد دیمک سے چھٹکارہ تو حاصل ہوجاتا ہے۔ لیکن ساتھ یہ بھی ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں دوبارہ دیمک کسی چیز پر

حملہ نہ کردے۔آج ہم آپ کو چند احتیاطی تدابیر بتائیں گے جن پر عمل کرنے سے آپ کا گھر دیمک سے بالکل محفوظ رہے گا اور آپ کو مہنگی فیومیگیشن بھی نہیں کروانی پڑے گی۔

لکڑی اور دیوار کو دیمک سے محفوظ کرنے کے لئے سب سے پہلے لکڑی کو اچھی طرح کسی کپڑے سے صاف کریں پھر لکڑی اور دیوار کو مٹی کے تیل سے گیلا کریں۔ جب مٹی کا تیل خشک ہوجائے تو موٹر سائیکل سے نکلا ہوا تیل جوکہ استعمال شدہ ہو لے لیں۔ پھر مٹی کے تیل اور موٹر سائیکل سے نکلا ہوا استعمال شدہ تیل مکس کریں اور لکڑیوں اور دیواروں پر لگا دیں۔

اس تیل کو لگانے سے کئی سالوں تک آپ کا گھر دیمک سے بالکل محفوظ رہے گا۔چونکہ دیمک سیلن کے باعث بھی ہوجاتی ہے تو اس کے لئے آپ کو اپنے گھر میں بچھے قالین کے نیچے زمین پر تھوڑا سا کیڑے مار پاؤڈر، خشک نیم کے پتے اور تھوڑی سی لونگ پیس کر ڈال دیں،

اس کے بعد اپنا قالین زمین پر بچھا دیں تو اس سے سیلن بھی نہیں ہوگی اور آپ دیمک سے بھی محفوظ رہیں گے۔اگر آپ کے گھر میں دیمک موجود ہے تو متاثرہ جگہوں پر گندھک (سلفر) کا دھواں لگائیں اور پھر ایک کپ گرم پانی میں اجوائن کا پاؤڈر ملائیں اور متاثرہ جگہوں پر چھڑک دیں تو اس سے بھی آپ کو دیمک سے چھٹکارہ حاصل ہوسکتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎