بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بھارتی دلہنوں کی خودکشی میں ہوشربا اضافہ

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  1:59

دنیا بھر میں جتنی خواتین ہر سال خودکشی کرتی ہیں ان میں سے لگ بھگ 40 فیصد بھارتی خواتین ہوتی ہیں، جہاں 15 سے 29 سال کی لڑکیوں، بالخصوص دلہنوں میں خودکشی کے رجحان میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طبی جریدے ‘دی لینسیٹ’ کے ماہرین نے اس معاملے پر اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بھارت میں

خود کشی کرنے والی 71 فیصد خواتین کی عمر 40 سال سے کم ہوتی ہے۔ بھارت میں جس عمر کی خواتین سب سے زیادہ خودکشی کر رہی ہیں وہ 15سے 29سال ہے۔ماہرین نے بھارتی خواتین میں

خودکشی کرنے کی شرح میں ہوشربا اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکے والوں کی طرف سے جہیز کا مطالبہ دلہنوں کی خودکشیوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں شادی اور کم عمر میں ماں بن جانا، سماج میں مردوں سے کمتر تصور کیا جانا اور گھریلو تشدد وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے زیادہ تر بھارتی خواتین خودکشی کی طرف راغب ہوتی ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر منجولا او کونر کا کہنا تھا کہ باقی دنیا میں خواتین شادی کے بعد خود کو محفوظ سمجھنے لگتی ہیں لیکن بھارت میں اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے۔

 وہاں خواتین شادی کے بعد خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا جہیز ایک ایسی چیز ہے جس سے مغربی ممالک میں رہنے والی بھارتی لڑکیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اور ان میں بھی اکثر جہیز کی وجہ سے خودکشی کرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎