بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’ہم مصروف تھے‘‘ حکومتی اشتہارپر وزیر اطلاعات اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان لڑائی کاافسوسناک انجام،ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  11:31

حکومت کی 100روزہ کارکردگی پر ریلیز ہونیوالے ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار پر وزارت اطلاعات اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان چپقلش سامنے آگئی، وزیراعظم نے میڈیا سے تعلقات استوار کرنے کے لئے ان دو شخصیات میں سے ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انتہائی معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے

کہ سو روزہ کارکردگی پر ریلیز ہو نیوالے اشتہار کی ڈیزائننگ سینیٹرفیصل جاوید اور وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے کی ہے اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مشاورت نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اشتہار چھپنے کے بعد

وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ ایسے اشتہارات ان کی مشاورت سے نہیں چھاپے جاتے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ افتخار درانی اور

وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے درمیان کافی عرصہ سے میڈیا پالیسی پر چپقلش جاری تھی اور اس دوران سینیٹر فیصل جاوید آدھمکے اور ان کے مطابق وزارت اطلاعات کے وہ بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار کے اوپر بھرپور بحث کیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت کروڑوں روپے پی ایم ہا?س سے جو بچائے ہیں وہ ایک ایسے اشتہار کی نذر کردیئے گئے جس کو ریلیز کیے گئے عرصہ گزر گیا تاہم وہ آج تک کسی کے سمجھ میں نہ آسکا ہے۔(خالد/ظفرملک)

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎