بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان کی دوسری بڑی ایئرلائن کا آپریشن مکمل بند ، ہزاروں ملازمین فارغ

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  12:05

شاہین ایئرلائن نے لاہور سمیت ملک بھر سے اپنا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا جس کی وجہ سے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پائلٹ، ایئرہوسٹس ،ورکروں اور ٹیکنیکل اسٹاف ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔پاکستان کی دوسری بڑی ایئر لائن شاہین ایئر لائن کا ملک بھر سے فضائی آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا آپریشن بند ہونے سے سول ایوی ایشن، پی ایس او سمیت دیگر ادارے اپنے اربوں روپے کے واجبات بھی ائیرلائن کی انتظامیہ سے وصول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

شاہین ایئر لائن نے سول ایوی ایشن کے تقریبا ڈھائی ارب روپے

ادا کرنےہیں جب کہ شاہین ایئرلائن نے اپنے طیارے جو غیر ملکی کمپنیوں سے خریدے تھے یا لیز پر لیے تھے وہ بھی واپس بھجوا دیئے ۔شاہین ایئر لائن سے صرف سول ایوی ایشن نے نہیں بلکہ پی ایس او، کیٹرنگ سروسز سمیت مختلف کمپنیوں نے اربوں روپے وصول کرنے ہیں، شاہین ایئر لائن نے ملازمین کو گذشتہ 6 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی اور سارے ملازمین بشمول سینئر پائلٹس بھی بے روزگار ہو چکے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎