بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


فریال تالپور کے ڈرائیور کے اکاؤنٹس سے بھی اربوں نکل آئے، ایان علی آصف زرداری کے خلاف گواہی دینے کو تیار،انتہائی حیران کن انکشافات

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  11:41

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت زرداری سے ڈیل کرے گی نہ انہیں ڈھیل دے گی، ایان علی زرداری کیخلاف گواہی دینے کو تیار ہے، احتساب کا شکنجہ سخت ہوگیا تو یہ لوگ عمران اور پی ٹی آئی کیخلاف بیان دینے لگے،دس سال تک نواز شریف کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر لوٹ مار کرنے والوں کیلئے اب ویسا سیاسی ماحول نہیں بننے دیں گے ،شہباز شریف کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بننے دیں گے،

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی بروز بدھ

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے لئے حالات سخت ھونا شروع ہوگئے تو انہوں نے بولنا شروع کردیا ہے،ماڈل ایان علی انکے خلاف گواہی دینے کو تیار ھوگئی تو انہیں فکر پڑگئی ہے،اسلئے عمران اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دینے لگے ہیں، عدالتیں، نیب اور تحقیقاتی ادارے جو بھی اقدام تجویز کریں گے حکومت ان پر عمل درآمد کرے گی،اومنی گروپ کی مثال سامنے ہے.

چھیما نائی، دلبر قصائی،مودا حلوائی اور پپو نانبائی کے اکاوئنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں اسی طرح فریال تالپور کے ڈرائیور سموں کے اکاوئنٹس سے بھی سات ارب نکل آئے ہیں.اسطرح کے سینکڑوں حساب کتاب نکل رہے ہیں جو انہی کے کھاتے میں جانے ہیں.اور ان سے مکمل پوچھ گچھ ہونی ہے۔ یہ پیسہ پاکستان کے غریب عوام کا ہے حکومت کا ہے سندھ کے باسیوں کا ہے۔آپ نے عوام کا خون چوسا ہے ، اب جب آپ کے گرد شکنجہ کسا جارہا ہے تو آپ چیخ چلارہے ہیں.فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ دس سال تک آصف زرداری نواز شریف کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کے ملک و قوم کو بیوقوف بناتے رہے مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسا نہیں ھوگا.

نہ ہی انکو اب ویسا سیاسی ماحول ملے گا جس میں انہیں لوٹ مار اور کرپشن کی مکمل آزادی تھی۔جب صوبائی وزیر سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائیگی تو انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑا ہو نیب مستقل اسکی پی ٹی کرارہی ہو عدالتوں میں کیس چل رہے ھو اور تحقیقاتی ادارے پوچھ گچھ کررہے ھوں اسے کیسے اتنے اھم منصب پر فائز کیا جاسکتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎