بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اسد شفیق کی سنچری نے کئی ریکارڈ پاش پاش کر دیے، مدثر نذر کو بھی پیچھے چھوڑ گئے

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  11:47

پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی رواں سال پہلی جبکہ مجموعی طور پر کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہم وطن بلے بازوں ظہیر عباس، حنیف محمد اور اعجاز احمد کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے، اسطرح وہ زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔وہ 104 رنز بنانے کے

بعد آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی

جانب سے یونس خان 34 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں انضمام الحق 25 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، محمد یوسف 24 سنچریوں کے ساتھ تیسرے، جاوید میانداد 23 سنچریوں کے ساتھ چوتھے، اظہر علی اور سلیم ملک 15، 15 سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔ اسد شفیق نے اس کے علاوہ سابق ہم وطن کرکٹر مدثر نذر کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا اور وہ زیادہ رنز بنانے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، مدثر نے 4114 رنز بنا رکھے تھے جبکہ اسد شفیق نے 4137 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎