بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’ریلوے کا منافع اور نئی ٹرینیں، شیخ رشید کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی‘‘ سعد رفیق حقائق سامنے لے آئے،ریلوے میں کیا ہو رہا ہے؟ سابق وفاقی وزیر ریلوے نےسنسنی خیز انکشافات کر دئیے

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  11:55

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے بعد گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد تک کا کرایہ 540 روپے اضافے سے 5880 روپے ہو گیا ہے۔کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری

اعلامیے کے مطابق خیبر میل، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں 13 فیصد

جب کہتیزگام کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اور سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے اور غریب آدمی کی سواری کو بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ

ہمارے دور میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ریلوے کرایوں میں 28 بار کمی کی گئی تاہم موجودہ دور میں بے تْکی اور بغیر منصوبہ بندی چلائی گئیں جس کے باعث تمام مسافر ٹرینیں شدید ترین خسارے کا شکار ہیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے اور

غریب آدمی کی سواری کو بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ریلوے کرایوں میں 28 بار کمی کی گئی تاہم موجودہ دور میں بے تْکی اور بغیر منصوبہ بندی چلائی گئیں جس کے باعث تمام مسافر ٹرینیں شدید ترین خسارے کا شکار ہیں۔سابق وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق نئی مسافر ٹرینیں بغیر مسافروں کے چلائی جارہی ہیں اور ان کا خسارہ پورا کرنے کیلئے سارے ریلوے سسٹم پر اضافی کرائے کا بوجھ لادنا سخت زیادتی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎