بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دبئی میں جائیداد، وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف کارروائی ۔۔چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  12:59

سپریم کورٹ نے بیرون ملک اکا ئونٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف کارروائی پر 13 دسمبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔ جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثا قب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے کمرہ نمبرایک میں بیرون ملک اکا ئونٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو دبئی میں جائیداد رکھنے والے 20 افراد کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ سماعت

کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہورہی ہے، جو 20 افراد پیش ہوئے ان کی رپورٹ کیا ہے اور ایف بی آر اب تک کی اپنی کارکردگی بتائے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا علیمہ خان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی جس پر ممبر آپریشن ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف لاہور آفس کو کارروائی کا کہہ دیا ہے۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کیس لٹکانا چاہتے ہیں،

عدالت نے آپ کو آڈٹ کرانے کا نہیں کہا تھا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ‘ایف بی آر کو لاہور نہیں یہاں کارروائی کا کہا تھا، عدالت نے فیلڈ افسروں کو کیس بھجوانے کا نہیں کہا، عدالتی حکم پر کمیٹی کو کارروائی کرنی چاہیے تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ممبر آپریشن ایف بی آر ملک کے کیسے افسر ہیں، کیوں نہ ان کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں، کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ایف بی آر نے ایف آئی اے کی محنت بھی سردخانے میں ڈال دی۔عدالت نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی پر 13 دسمبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیے اور انہیں 3 روز میں شوکاز کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎