بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جس کے آگے ہزاروں روپے کی ادویات اور ’’تعویذ بھی بے اثر ‘‘ صدیوں پرانے مسئلے ’’کھٹمل ‘‘کے تدارک کانہایت حیرت انگیز آسان گھریلو ٹوٹکہ

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  19:10

گھروں میں کھٹملوں کے بسیرے ہو جائیں تو جان عذاب میں پڑ جاتی ہے، سخت جان کیڑے سے نجات کے لئے طرح طرح کے جتن ناکام ہو جاتے ہیں ، ہزاروں روپے کی ادویات چھڑکنے کا بھی کوئی فائدہ ہوتا نـظر نہیں آتا، آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ مارکیٹ میںاب ’’کھٹمل کش تعویذ‘‘بھی دستیاب ہیں جنہیں بیچنے والے دعویٰ کرتے نـظر آتے ہیں کہ ان کے تعویذ کی بدولت کھٹمل گھروں سے فرار ہو جاتے ہیں ۔

مگر اب صدیوں پرانے اور جان عذاب میں مبتلا کردینے والے کھٹمل کے مسئلے کا ایک

ایسا گھریلو ٹوٹکہ سامنے آیا ہے جس کی بدولت آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور یہ نہایت سستا ہونے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کیلئے نہایت آسان اور قابل عمل ہے اس کیلئے آپ کو کسی خاص تربیت کی بھی ضرورت نہیں۔اسے تیار کرنے کےلیے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی:

کھانے کے 2 چمچے واشنگ پاؤڈر (کپڑے دھونے کا پاؤڈر) کھانے کے 2 چمچے جراثیم کش محلول (ڈس انفییکٹینٹ) مثلاً ڈیٹول وغیرہ اور 500 ملی لیٹر (2 گلاس) پینے کا صاف پانی ان تمام چیزوں کو اسپرے گن والی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے ہلا کر محلول تیار کرکے کھٹملوں پر چھڑک دیں جس کے بعد کھٹمل صرف تین سیکنڈوں میں مر جائیں گے۔ اگر گھر میں کھٹملوں کی تعداد زیادہ ہو تو اس دوا کو تب تک استعمال کرتے رہیں جب تک کھٹمل مکمل طور پر ختم نہ ہوجائیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎