بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عثمان بزدار نے پنجاب کو دو نمبر بنادیا ، شہباز شریف سے شہرت میں مات کھا گئے ، سروے رپورٹ میں انکشاف

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  20:25

وزیراعظم عمران خان کے سلیکٹ کردہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کی کارکردگی دو نمبر بنادیا ، شہباز شریف کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کارکردگی کے حوالے سے عوامی شہرت میں دوسرے نمبر پر رہے ، اس سے پہلے شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب ہمیشہ ایک نمبر پر رہتا تھا تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی 100روزہ کارکردگی بارے کرائے گئے

سروے میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے کسی وزیراعلیٰ نے عوامی شہرت کھوئی ، اس

سے پہلے ہمیشہ بڑا صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ پنجاب کارکردگی میں بھی پہلے نمبرپررہتا تھا جبکہ شہباز شریف دور حکومت میں کارکردگی کا تناسب مزید تیزی سے آگے بڑھا ، سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ پنجاب کو دوسرے نمبر پر لاکھڑا کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ پنجاب سے زیادہ مقبول ہوگئے۔ 10سال بعد وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مقبولیت میں شکست دیدی۔ عثمان بزدار کی غیر متاثرکن کارکردگی نے مراد علی شاہ کی مقبولیت کو بڑھا دیا۔ اس سے پہلے سندھ تیسرے نمبر پر رہتا تھا ،

 علاوہ ازیں خیبر پختونخوا بھی دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلاگیا۔ سروے میں مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سو سے سب سے زیادہ 16 فیصد عوام نے مطمئن ہونے کی رائے دی۔وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی سے 13 فیصد، وزیراعلی خیبرپختونخوا سے 10 فیصد اور وزیراعلی بلوچستان کی کارکردگی سے محض دو فیصد عوام مطمئن نظر آئے۔اکثریت نے پنجاب کے پچھلے وزیراعلی کی کارکردگی کو موجودہ وزیراعلی سے بہتر قرار دیا۔پچھلی پنجاب حکومت سے مطمئن افراد کا تناسب 45 فیصد تھا جب کہ موجودہ پنجاب حکومت سے مطمئن افراد کا تناسب کم ہو کر31 فیصد ہو گیا ہے۔پاکستان کی سطح پر بھی شہباز شریف سے مطمئن افراد کا تناسب 34 فیصد اور موجودہ وزیراعلی پنجاب سے 26 فیصد افراد مطمئن ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎