بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم کی تبدیلی، بالاخر وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ سنا ہی دیا، حیرت انگیز اقدام

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  21:02

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسدعمرسمیت معاشی ٹیم کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہو گا،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے جمعرات کو نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں، وزیراعظم وفاقی وزر اسے فردا فردا ملاقات کریں گے، البتہ معاشی ٹیم کی تبدیلیوں کی اطلاعات مخالفین کی سازش ہے،نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اور زر مبادلہ میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، معاشی اعشاریے مثبت ہیں،

یقین ہے کہ ورثے میں ملنے والی

اقتصادی دشواریاں ہماری ٹیم ہی دور کرے گی،انھوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ نہ تو وزیر خزانہ تبدیل ہوں گے، نہ ہی معاشی ٹیم کا کوئی رکن ہٹایا جائے گا،واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اگرچہ وزیراطلاعات اور وزیراعظم کے ترجمان اس کی سخت سے تردید کرچکے ہیں،یاد رہے کہ آج وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسد عمر کے خلاف سازش ہورہی ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎