Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان کے بڑے بینک کا سسٹم ہیک، 60 لاکھ ڈالر چوری ہوگئے،گورنراسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی، صارفین پریشان،سنسنی خیز انکشافات

  جمعرات‬‮ 13 دسمبر‬‮ 2018  |  20:05

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہاہے کہ اکتوبر میں بینک اسلامی کا سسٹم ہیک ہوا تھا جس کے نتیجے 60 لاکھ ڈالر کے مساوی رقم چوری ہوکر بیرون ملک بھجوائی گئی۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں برس اکتوبر میں بینک اسلامی کا سسٹم ہیک ہوا اور بیرون ملک 60 لاکھ ڈالر کی ٹرانزیکشن ہوئیں تاہم کسی انفرادی اکاونٹ ہولڈر کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ متعلقہ بینک، انشورنس کمپنی اور کارڈ کمپنی کے درمیان

ہے، بینکوں کے سسٹم میں بہتری لائی گئی

ہے ٗاب مستقبل میں بھی تمام انفرادی اکاونٹ محفوظ ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سعودی عرب سے فنڈز جلد مل جائیں گے، سعودی عرب سے فنڈز ایک ماہ کے اندر آنا شروع ہونے تھے ٗہماری ٹیم سعودی عرب میں موجود ہے، سعودی عرب سے آئندہ ماہ موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر ناپید ہو تو اسٹیٹ بینک بھی خریداری نہیں کرتا اور جب ڈالر کی قیمت گر جاتی ہے تو اسٹیٹ بینک بھی تب ہی ڈالر خریدتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎