Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شریف خاندان تو رہا ایک طرف اس کے ملازمین بھی کیا ، کیا گل کھلاتے رہے، سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا

  جمعرات‬‮ 13 دسمبر‬‮ 2018  |  21:08

قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور میں زیر تفتیش شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کیس میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی،رمضان شوگر ملز کے غیر قانونی نالے کے حق میں جعلی عوامی سروے کرانے کا انکشاف ہوا ہے، نیب نے بھی زیر تفتیش کیس حقائق مسخ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ۔ ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رمضان شوگر ملز کے پانچ اعلیٰ ٰافسران کے اس مبینہ جعلسازی میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،

رمضان شوگر ملز کے بنائے گئے غیر قانونی سیوریج کے

لئے جعلی سروے کا مقصد نیب کو گمراہ کرنا تھا۔ نیب کی جانب سے جعلسازی میں ملوث رمضان شوگر ملز کے اعلی افسران کو جلدنیب لاہور آفس طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مقامی شہری کی درخواست پر شوگر ملز کے غیر قانونی سیوریج کے حق میں جعلی سروے کے خلاف پولیس کارروائی کر چکی ہے ۔ جعلی سروے کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں اور دیگر افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے ایف آئی آر درج ہو چکی ہے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎