Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پارسا عورت

  جمعہ‬‮ 14 دسمبر‬‮ 2018  |  17:40

بغداد شریف میں ایک پارسا عورت رہتی تھی۔ اس زمانہ میں وہاں ایک کفن چور بھی رہا کر تا تھا ۔ جب وہ پارسا عورت اس دنیا سے رخصت ہوئی توچور نے بھی اس کا جنازہ پڑھا تا کہ عورت کی قبر دیکھ سکے۔ جب رات ہوئی تو وہ کفن چور اس پارسا عورت کی قبر پر گیا اورقبر کھودی ۔ جب اس نے کفن کو ہاتھ لگایا تو اس پارسا عورت نے

چور کا ہاتھ پکڑ لیا ور کہا،’’اللہ کی شان ہے کہ ایک جنتی کسی دوسرے جنتی کا کفن چرارہا ہے۔ ‘‘ یہ بات سن

کر کفن چور لرز گیا اور کہنے لگا کہ اے پارسا بی بی ! تیرے جنتی ہونے میں تو کوئی شک نہیں لیکن میں تو ساری زندگی مردوں کے کفن چرائے ہیں، میں کیسے جنتی ہو سکتا ہوں ؟ اس پر وہ عورت بولی ، ’’اللہ تعالی نے مجھے بخش دیا اور جس جس نے میرا جنازہ پڑھا ،

اسے بھی بخش دیا اور تو نے بھی میرا جنازہ پڑھا ہے۔ ‘‘ اس پر کفن چور شرمندہ ہوا ، اس نے توبہ کی اور اپنے زمانے کا قطب بن گیا۔ ( بحوالہ شرح الصدور)بغداد شریف میں ایک پارسا عورت رہتی تھی۔ اس زمانہ میں وہاں ایک کفن چور بھی رہا کر تا تھا ۔ جب وہ پارسا عورت اس دنیا سے رخصت ہوئی توچور نے بھی اس کا جنازہ پڑھا تا کہ عورت کی قبر دیکھ سکے۔ جب رات ہوئی تو وہ کفن چور اس پارسا عورت کی قبر پر گیا اورقبر کھودی ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎