بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیوں کئے؟ پی ٹی آئی کی وفاقی اور پنجاب حکومت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

  ہفتہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2018  |  11:55

لاہو ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف کیس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سے 10جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی جس میں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے،لیگی ارکان نےپروڈکشن آرڈر کو اپنی

قیادت کے تحفظ کا ذریعہ بنا لیا ہے۔معزز عدالت

سے استدعا ہے کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔ سرکاری وکلا ء نے بتایا کہ ہم اس پٹیشن پر اپنا جواب جمع کرانا چاہتے ہیں۔ہمیں پروڈکشن آرڈر کے خلاف پٹیشن پر جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ 10 دن میں تو وفاقی حکومت کا دروازہ نہیں کھلتا جواب کیسے دیں گے۔عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 10جنوری تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎