بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


قائد کی تصویر کے سامنے علامہ اقبالؒ کے پوتےکا حلف پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال نے حلف اٹھانے کے بعدکیا بڑا اعلان کر دیا

  ہفتہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2018  |  11:57

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب اراکین سینیٹ ولید اقبال اور سیمی ایزدی نے حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر قائمقام چیئرمین سینٹ سلیم ایچ مانڈوی والا نے ولید اقبال اور سیمی ایزدی سے بطور سینیٹرز حلف لیا۔ اس موقع پر سینیٹر سیمی ایزدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے، وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر وہ اس کی شکرگزار ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ملک مشکل دور سے

گزر رہا ہے، مل کر ملک کے لئے بہت کچھ کرنا ہے، سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ایوان بالا کا رکن بننا اعزاز کی بات ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کا ٹکٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر ان کا شکرگزار ہوں، مجھے ووٹ دینے پر اراکین پنجاب اسمبلی کا شکر گزار ہوں، سب کو اپنے اعمال کا جوابدہ ہونا ہے، ہم نے ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا ہے، قانون سب کے لئے برابر ہے، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎