بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اللہ نے تعالیٰ نے پاکستان کو بدلنے کا موقع دیا!بھارتی اداکارہ نے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ریلیز کردی۔کرتار پور سے متعلق معروف اداکارہ نے کیا کہا ہے ؟

  ہفتہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2018  |  12:01

بھارتی تامل اداکارہ پونم کورنے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ریلیز کردی ہے، جس میں کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق 12 برس سے تامل فلموں میں کام کرنے والی پونم کور نے گذشتہ ماہ 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کادورہ کیا تھا۔ا

س دوران پونم کور نے 28 نومبر کو کارتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کی اور گوردواروں پر حاضری دی تھی۔ اسی موقع پر انہوں نے ایک نان کمرشل فلم بنائی جس

میں دنیا بھر میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ پاکستان ضرور آئیں۔اے واک وِد پونم کپور نامی یہ دستاویزی فلم 4 منٹ 36 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی پہچان قرار دیا اور سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو سے محبت کا بھی اظہار کیا۔پونم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شعر کے ذریعے بھی اپنے پیغام کو اجاگر کیا’پھر اٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے، ہند کو ایک مرد کامل نے جگایا ہے خواب سے۔

کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام کے بعد پونم کور کے مطابق یقین ہے کہ عمران خان دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔اداکارہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں پاکستان کو بدلنے کا موقع دیا ہے، میں دل سے چاہتی ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں، آپ صحیح کہتے ہیں کہ ماضی میں رہنے سے اچھا ہے کہ ہم آج بدلیں، ہماری آنے والی نسل کیلئے۔تامل اداکارہ کے مطابق پاک بھارت سرحد خون سے بہت رنگین ہوچکی ہے، اب وقت ہے کہ اسے محبت کے پھولوں سے آباد کیا جائے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎