بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جعلی فون کالز کے بعد نیا بینکنگ فراڈ سامنے آگیا،منڈی بہاؤالدین کا شہری کیسے چند منٹوں کے اندر اندرکنگال ہوا؟آپ بھی احتیاط برتیں

  ہفتہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2018  |  18:13

جعلی فون کالز پر شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرکے رقم سے محروم کرنے کے واقعات کے بعد اب ایک نیا بینکنگ فراڈ سامنے آگیا۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں شہری کے علم میں لائے بغیر مبینہ طور پر ہیکرز نے اس کی محنت سے کمائی گئی رقم اکاؤنٹ سے نکال لی گئی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دوپہر 11 بجے کے قریب اس نے نجی بینک میں موجود

اپنے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپے جمع کروائے تھے جس کے بعد شام میں اس کے موبائل پر رقم نکلوانے

کے میسجز موصول ہونا شروع ہوئے۔میسجزپڑھ کر جب شہری معلومات حاصل کرنے کی غرض سے بینک روانہ ہوا توبینک تک پہنچتے پہنچتے اس کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 52 ہزار روپے کی رقم نکالی جاچکی تھی۔شہری کے مطابق اس کا اکاؤنٹ الائیڈ بینک میں ہے جس سے رقم نکلوائی گئی، رقم نکلوانے کا معاملہ سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بعد ازاں جب شہری نے مذکورہ بینک کی ہیلپ لائن پر کال کرکے معلومات حاصل کی تو انہوں نے بتایاکہ پیکو روڈ لاہور پر قائم بنک کے اے ٹی ایم سے یہ رقم نکالی گئی،

متاثرہ شخص کاکہنا تھا کہ میرے ساتھ فراڈ ہوا ہے۔شہری کا مزید کہنا تھا کہ اے ٹی ایم کارڈ میرے پاس ہی موجود تھا اور رقم نکلنے کا علم موبائل پر موصول ہونے والے میسج سے ہوا۔متاثرہ شخص نے متعلقہ بینک اور قریبی پولیس تھانے میں درخواست دے دی ہے،اس کے ساتھ اس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ میری رقم واپس دلائی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں غریب بوڑھے پینشنر کو فون پر جعلسازی کے ذریعے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی کال بینک کے اے ٹی ایم کارڈ پر درج یو اے این نمبر سے منگل کے روز دوپہر 1 بجے کے قریب موصول ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کال کرنے والے نے خود کو بینک کے کراچی ہیڈ آفس کا ملازم بتایا اور بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کا جھانسا دے کر معلومات طلب کی تھیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎