بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ترازو فیس ختم مگر ساتھ ہی کم تولنے والوں کی شامت آگئی حکومت نے ناپ تول کی چیکنگ کیلئے حیران کن میکانزم بنا لیا

  ہفتہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2018  |  18:58

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال ایوان صنعت و تجارت لاہورآئے اورچیمبر کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے ملاقات کی -ایوان صنعت وتجارت لاہور کے صدر الماس حیدر ،سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور صنعت کار بھی اس موقع پر موجود تھے -صنعت کارو ں اور تاجروں نے صوبائی وزیر کو پانی کے بلوں، بجلی ، گیس اوردیگر درپیشمسائل سے آگاہ کیا -صوبائی وزیر نے صنعت کاروں کو جائز مسائل کے ترجیحی بنیادو ںپر حل کی یقین دہانی کرائی – صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صنعت کاروں اور تاجروں کا

right;">قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ہے اورصنعت کاروں اور تاجروں کے جائز مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے -صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعتوں میں انسپکٹر لیس رجیم لارہے ہیں جس کے نفاذ سے کوئی انسپکٹر صنعتکاروں کو تنگ نہیں کرسکے گا – انہو ںنے کہاکہ بوائلر کی چیکنگ کیلئے بھی تھرڈ پارٹی کا نظام متعارف کرائیں گے – انہو ںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ترازو فیس کا خاتمہ کردیاہے اور حکومت کے اس اقدام سے 2 لاکھ سے زائد چھوٹے دکاندار فائدہ اٹھائیں گے-انہو ںنے کہاکہ کم نا پ تو ل کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ،ناپ تول میں کمی پر سخت سزا ہوگی اور اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے –

انہو ں نے کہاکہ ناپ تول کی چیکنگ کے لئے میکا نزم بنا لیاہے او ر اس حوالے سے آئندہ ہفتے سے مہم کا آغاز کردیاجائے گا -صوبائی وزیر نے کہاکہ سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی فہرست جاری کریں گے تاکہ لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتو ںکے بارے میں مکمل آگاہی ہو – انہو ںنے کہاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے جارہے ہیں -چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں -

صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے انقلابی سکیمیں لارہی ہے-انہو ںنے کہاکہ میں آپ کا نمائندہ بن کر آپ کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کروں گا ہم کام کرنے کے لئے آئے ہیں اور کام کرکے دکھائیں گے -صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعت کاروں اور تاجرو ں کے تعاون سے صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کریں گے – صدر ایوان صنعت و تجارت نے کہاکہ صنعتوں کے فروغ کے لئے ہم حکومت کے ساتھ اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎