بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ،دھماکہ خیز فیصلہ کرلیاگیا

  ہفتہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2018  |  19:15

اپوزیشن میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے

بعد اپوزیشن کے درمیان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے بھی بائیکاٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی

ہے تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری پیر کو اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں لی جائے گی جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کریں گے۔یاد رہے کہ

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے قانونی ماہرین سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے خواجہ سعد کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ (ن) لیگ نے قومی اسمبلی کے رواں سیشن کا بائیکاٹ بھی کیا

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎