Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شیخ رشید احمد عمرا ن خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان ہے ٗایسے لوگ ۔۔! رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

  ہفتہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2018  |  19:21

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد عمرا ن خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان ہے ٗجوکر، لوٹے ، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے ٗپاکستان کے عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار

کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید عمران خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایسے لوگوں نے ہر دور میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی

کوشش کی ٗیہی وہ عناصر ہیں جن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو خطرہ رہتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جس طرح یو ٹرن کا معنی عمران خان ہے، ویسے ہی مفاد پرستی اور ابن الوقتی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ

جمہوریت پر جھاڑو پھیرنے کا شوقین یہ کردار صرف اپنے گناہوں سے وفا کرسکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکومت کے نام پر جو کروں اور چھوکروں کا سرکس جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید جیسے شیطانوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری کا عالم ہے ۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جوکر، لوٹے ، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے ٗپاکستان کے عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎