بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مجھے اس شرمناک کام کے لیے 100کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی ،معروف بالی ووڈ اداکارہ کے اعتراف نے ہلچل مچادی

  جمعرات‬‮ 20 دسمبر‬‮ 2018  |  13:44

بولی وڈ میں ان دنوں اداکارائیں اور ماڈلز ’می ٹو‘ مہم کے تحت اپنے ساتھ ہونے والے نازیبا واقعات پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔اسی مہم کے تحت اب تک جہاں کنگنا رناوٹ، تنوشری دتہ اور دیگر کئی اداکارائیں اپنی کہانیاں بیان کر چکی ہیں۔وہیں اب تک نانا پاٹیکر، آلوک ناتھ، ہدایت کار ساجد خان، وکاس بہل اور گلوکار انو ملک جیسی شخصیات

پر بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات لگ چکے ہیں۔جہاں ہدایت کار ساجد خان پر پہلے ہی تین اداکاراؤں نے جنسی طور پر

ہراساں کرنے کے الزامات لگا رکھے ہیں، وہیں ان کے رویے پر بپاشا باسو اور دیا مرزا جیسی اداکاراؤں نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔تاہم اب مزید ایک اور اداکارہ نے ساجد خان پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہدایت کار نے انہیں ایک انتہائی نازیبا کام کرنے کی پیش کش کی۔

’انڈرمائی برقع‘ جیسی بولڈ اور متنازع فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اہانا کمرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے انہیں ایک بار جانور کے ساتھ سیکس کرنے کی پیش کش کی۔پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہانا کمرا نے ممبئی ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چند سال قبل ساجد خان نے انہیں فلم میں کام کے سلسلے میں ملاقات کے لیے اپنے گھر بلایا۔

اہانا کمرا نے دعویٰ کیا کہ ساجد خان انہیں ایک کمرے میں لے گئے، جہاں کافی اندھیرا تھا اور اداکارہ کے اسرار پر ہی ہدایت کار نے وہاں کی لائیٹس جلائیں۔اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ساجد خان نے انہیں کہا کہ اگر وہ انہیں 100 کروڑ روپے دیں اور کہیں کہ وہ ایک کتے کے ساتھ سیکس کریں تو کیا وہ ایسا کریں گی؟اہانا کمرا کے مطابق ساجد خان نے انہیں بتایا کہ وہ اداکارہ کو آزمانا چاہتا ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ ساجد خان سے اکیلے کمرے میں ملاقات کے بعد وہاں سے چلی گئیں تو ہدایت کار نے انہیں موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ بکنی اور مختصر کپڑوں میں اچھی لگتی ہیں۔اہانا کمرا نے ساجد خان کے علاوہ ٹیلنٹ مینیجر انربن بلا کی جانب سے بھی نازیبا رویے پر بات کی اور بتایا کہ 5 سال قبل جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تب انہوں نے خودکشی سے متعلق بھی سوچا۔اہانا کمرا کے مطابق وہ بولی وڈ کے کلچر اور معاملات سے دل برداشتہ ہوگئی تھیں اور انہیں خود کشی کے علاوہ اور کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے گفتگو میں بولی وڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کئی اچھے ہدایت کار اور اداکار بھی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔ خیال رہے کہ 33 سالہ اہانا کمرا نے 2009 میں فلمی کیریئر کی شروعات کی، ان کی پہلی فلم ’مائی’ تھی، ان کی سب سے کامیاب فلم ’اندر مائی برقع‘ تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئی۔اہانا کمرا نے ویب سیریز ’ان سائیڈ اج‘ سمیت مجموعی طور 20 سے کم فلموں میں کام کیا ہے،

وہ آج کل آنے والی پولیٹیکل فلم ’ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں اہانا کمرا سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ اہانا کمرا سے پہلے ساجد خان پر گزشتہ ماہ اکتوبر میں اداکارہ سلونی چوپڑا، صحافی کرشمہ اوپاڈہے اور اداکارہ ریچل وائٹ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ساجد خان نے الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں آنے والی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے بھی الگ کردیا گیا تھا۔ساجد خان فلم ساز فرح خان کے بھائی ہیں اور انہوں نے بھی اپنے بھائی پر لگے الزامات پر تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎