Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سلمان خان امتحانی پیپرز میں کیسے پاس ہوتے تھے؟ والد سلیم خان نے برسوں بعد حیران کن انکشاف کردیا

  جمعرات‬‮ 10 جنوری‬‮ 2019  |  19:20

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان پیپر زلیک کراکے پاس ہوتے تھے اور پیپر لیک کرانے والے کوگھر میں مجھ سے زیادہ عزت ملتی تھی۔ اس بات کا انکشاف83سالہ اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹوں سلمان خان، اربازخان اور سہیل خان کےہمراہ ٹی وی شو میں شرکت کے موقع پر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر گنیش نامی ایک آدمی آتا تھا ،اس کی مجھ سے زیادہ عزت کی جاتی تھی ، میں نے کہا پتہ لگانا چاہئے کون ہے یہ؟جس پر پتہ چلا

کہ جب امتحان کا پیپرز لیک ہوتا تھا تو وہ ان کو لاکر دیتا تھا۔ اس پر سلمان خان نے بتایا کہ گنیش وہ پیپرز میرے لئے لاتا تھا۔