بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نواز اور شہباز شریف کی حالت خراب، بستر سے اٹھنے کے قابل نہ رہے،ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد کیا مشورہ دیدیا؟

  جمعرات‬‮ 10 جنوری‬‮ 2019  |  19:24

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے، ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کی صبح کوٹ لکھپت جیل میں ناشتے کے بعد ناسازی طبع کی شکایت پر نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے

کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت تھی، صبح انہوں نے اپنے گھر سے آیا

ہوا ناشتہ تناول کیا تھا۔طبی معائنے میں نواز شریف کا بلڈ پریشر بالکل ٹھیک پایا گیا اور ان کے قلب کی کارکردگی بھی معمول کے مطابق تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت تھی، صبح انہوں نے اپنے گھر سے آیا ہوا ناشتہ تناول کیا تھا۔طبی معائنے میں نواز شریف کا بلڈ پریشر بالکل ٹھیک پایا گیا اور ان کے قلب کی کارکردگی بھی معمول کے مطابق تھی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف عارضہ قلب کے مریض ہیں اور لند ن میں کچھ عرصہ زیرِ علاج بھی رہے ہیں۔

معائنے کے بعد نوازشریف کومکمل آرام اورپرہیزکی ہدایات دی گئیں ہیں۔دریں اثنا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کمر دردٹھیک نہ ہو نے کے باعث پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کا بورڈ (آج) جمعرات کو دوبارہ معائنہ کرے گا صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی کمر درد اور صحت میں بہتری نہ آ سکی، کمر درد کے باعث روزانہ کی بنیادوں پر شہباز شریف کی فزیو تھراپی کی جارہی ہے۔درد کے باعث شہباز شریف کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کا بورڈ (آج) دوبارہ طبی معائنہ کرے گا، معائنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو سفری اجازت اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت دی جائے گی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎