بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کو نیا سلطان مل گیا

  جمعہ‬‮ 11 جنوری‬‮ 2019  |  16:12

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی برقرار رکھا گیا ہے مگر علی ترین کی صورت میں ملتان کی اس ٹیم کو نیا سلطان مل گیا ہے جو نا صرف خود جنوبی پنجاب کی پہچان ہے بلکہ اس خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے علی ترین سے بہتر شخصیت کوئی اور نہیں ہے جنہوں نے گزشتہ برسوں میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو منظم کرکٹ کھیلنے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں۔علی خان ترین نے دنیا کی سب سے بڑی ایموچر کرکٹ لیگ لاسٹ مین

اسٹینڈنگ کو جنوبی پنجاب میں روشناس کروایا

تاکہ اس خطے کے نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم کیا جائے جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کامیابی کے کئی ہمالیہ سر کرلیے۔LMS میں کھیلتے ہوئے لودھراں کے تین کھلاڑیوں نے اس لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور انگلینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں عبدالرزاق اور جیمز فرینکلن جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ ایک ایسا خواب ہے جو چند برس پہلے تک لودھراں اور اس سے ملحقہ علاقوں کے نوجوان دیکھ نہیں سکتے تھے کہ انہیں بیرون ملک کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا مگر

علی ترین نے اپنی کاوشوں سے اس خواب کو حقیقت میں ڈھال دیا ہے۔لودھراں سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان شعیب بلال نے محض اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر LMS میں لودھراں کی ٹیم میں جگہ بنائی اورغریب گھرانے کے اس نوجوان نے LMS میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ملتان ریجن کے سلیکٹرز کو ٹرائل میں اپنی بالنگ سے متاثر کیااورقائد اعظم ٹرافی کھیلنے والی ملتان ریجن کی ٹیم میں جگہ حاصل کرلی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لودھراں سے تعلق رکھنے والے کسی کھلاڑی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎