بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششیں رنگ لے آئیں بھارت گھٹنے ٹیکتے ہوئے کونسا مسئلہ حل کرنے کیلئے تیار ہو گیا

  جمعہ‬‮ 11 جنوری‬‮ 2019  |  18:02

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششوں سے بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی تنازعہ حل کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو چنا ب بیسن میںمنصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد اب وفاقی وزیر نے تین رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کردی ہے۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی تنازعہ حل کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے

پاکستان کو چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دیدی ہے

۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے بھارت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر اپنی تین رکنی ٹیم کو معائنے کیلئے روانگی کی ہدایت کر دی ہے جس کی قیادت کمشنر انڈس واٹر کریں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کریگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے بھارت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بات چیت پر آمادہ ہو گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎