بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


فیس بک، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر غلیظ زبان استعمال کرنے کے الزام میں کس مذہبی شخصیت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی

  جمعہ‬‮ 11 جنوری‬‮ 2019  |  19:08

سیشن عدالت میں فیس بک، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر غلیظ زبان استعمال کرنے کے الزام میں مذہبی سکالر ناصر مدنی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 22 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری عبدالرحمن کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے

سلیم چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ نام نہاد مذہبی سکالر ناصر مدنی سوشل میڈیا پر اسلام کی تعلیمات دے رہا ہے، ناصر مدنی مختلف اجتماع، مساجد

میں خطاب کے دوران گھٹیا اور بیہودہ زبان استعمال کرتے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق اسلام پاک مذہب ہے جس کا بیہودہ زبان میں پرچار دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے، ناصر مدنی اپنے خطابات میں بہن بیٹیوں سے متعلق انتہائی غلیظ الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، ناصر مدنی کے بیہودہ زبان میں کئے گئے خطبات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔ لہٰذا

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مولوی ناصر مدنی کے بیہودہ اور غلیظ زبان والے خطبات کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور مذہب کو بدنام کرنے پر مولوی ناصر مدنی کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 22 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔کہ مولوی ناصر مدنی کے بیہودہ اور غلیظ زبان والے خطبات کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور مذہب کو بدنام کرنے پر مولوی ناصر مدنی کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 22 جنوری کو جواب طلب کر لیا

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎