بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


علامہ ناصر مدنی بڑی مصیبت میں پھنس گئے

  جمعہ‬‮ 11 جنوری‬‮ 2019  |  21:57

علامہ ناصر مدنی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد طرز تکلم کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن وہ بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں، علامہ ناصر مدنی کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت نے مبینہ طورپرغلیظ زبان استعمال کرنے پر

مذہبی سکالرکے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کر لیاہے، علامہ ناصر مدنی کے خلاف ایک شہری عبدالرحمان نے مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی، جس کی ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجر نے سماعت کی،

شہری عبدالرحمان کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سلیم چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ناصر مدنی سوشل میڈیا پر اسلام کی تعلیمات دے رہا ہے، وہ مختلف اجتماع، مساجد میں خطاب کے دوران گھٹیا اور بے ہودہ زبان استعمال کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے

موقف اختیار کیا کہ ناصر مدنی کی طرف سے بے ہودہ زبان کے استعمال سے اسلام کا نام بدنام ہو رہا ہے، ان کے ایسے بے معنی خطبات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔ درخواست گزار نے مذہب کو بدنام کرنے پر علامہ ناصر مدنی کے خلاف فوجداری کارروائی کے حکم کی استدعا کی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو 22 جنوری کو طلب کرتے ہوئے درخواست پرمزید سماعت ملتوی کردی،ان کے خلاف دائر درخواست میں ان پر فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر غلیظ زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎