Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی خواہش پوری ہو گئی ، عدالت نے استدعا منظور کر لی

  ہفتہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2019  |  12:30

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست ضمانت لاہور منتقل کرنے کی استدعا منظور کرلی ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے حنیف عباسی کی درخواست ضمانت لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔درخواستگزار کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کی سزا معطلی کے خلاف جسٹس طار ق عباسی

اور مرزا وقاص رؤف انکار کرچکے ہیں ۔راولپنڈی بنچ میں دونوں ججز کی معذرت کے بعد کیس

کی سماعت نہیں ہورہی ۔لہذا ستدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت کی سماعت راولپنڈی بنچ سے پرنسپل سیٹ پر کرنے کا حکم دے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے حنیف عباسی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور میں کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے 2رکنی بنچ تشکیل دیدیا جو آئندہ ہفتے حنیف عباسی کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎