Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حافظ محمد سعید نے وزیراعظم عمران خان سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ آپ بھی حمایت پر مجبور ہو جائیں گے

  ہفتہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2019  |  12:43

امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا وہ اگر ایسا چاہتے ہیں تو ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ کریں اور بیرونی قوتوں کے دباؤ سے نکل کرسودی قرضوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔جب ایسا کریں گے تو مدینہ کی طرز پرریاست بنے گی۔ دین کے مطابق چلنے والوں پر مشکلات اور رکاوٹیں آتی ہیں جس کادین مضبوط ہوا س پر سب سے زیادہ آزمائشیں آتی ہے۔

آزمائشوں پر صبر کرنا چاہئے۔پاکستان کو مدینہ کی طرز پر

ریاست بنانے کیلئے ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے۔ مسلمان سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی بسر کریں۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔ سودی قرضوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے‘ ملکی معیشت کو اسلامی بنیادوں پر استوار کیا جائے۔ نیٹو فورسز کے خطہ سے نکلنے کے بعد بھارت بھی کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ آزادی کشمیر کی منزل قریب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدخیبر نشاط آباد فیصل آبادمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس اتنے علاقے تھے کہ سورج طلوع بھی مسلمانوں کی سلطنت میں ہوتا اورغروب بھی ،لیکن حالات کے تقاضوں سے متاثر ہوکر مسلمان کافروں کے تابع ہوئے جس کا نقصان ہو ا۔ جتنی صدیاں بھی گزر جائیں نبی حضرت محمد ﷺ ہی رہیں گے۔ہمیں ان کے راستے پر چلنا ہے تبھی کامیابی ملے گی ۔فرقوں کو چھوڑ کر نبی کریم ﷺ کی جماعت بنیں اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں شکست کا اعتراف کر لیا۔اب وہ انڈیاکو کہتا ہے کہ ہم افغانستان میں کیوں لڑیں؟۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ امریکہ کی معیشت برباد ہو رہی ہے۔اس کے افغانستان سے نکلنے کے بعد انڈیا بھی کشمیرپر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔