بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مولانا فضل الرحمان کے خلاف عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکانے پر غداری کا مقدمہ، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

  ہفتہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2019  |  12:44

سیشن کورٹ نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ،،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی۔ ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے کیس کی سماعت کی ،پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کی تقریر والا تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود میں نہیں آتا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال

انگیز تقریر کی، تقریر میں مولانا فضل الرحمان نے عوام کو پاک فوج

کے خلاف بھڑکایا،مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے لہذا مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ماڈل ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم شنوائی نہ ہوئی عدالت مولانا فضل الرحمان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎