Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جیل انتظامیہ نے جب نواز شریف کے ذاتی معالج کی جیل میں تعینات میڈیکل افسر سے بات کرائی تو اس میڈیکل افسر نے کیا انکشاف کیا؟

  ہفتہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2019  |  12:48

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی خطرناک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کو بازو میں وقفے وقفے سے درد کی شکایت ہے۔میڈیا

رپورٹس کے مطابق اجازت کے باوجود جیل حکام نے کئی گھنٹے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔جیل حکام نے شام پانچ بجے جیل میں تعینات میڈیکل افسر سے ڈاکٹر

عدنان کی بات کرائی جس میں انہوں نے نواز شریف کی صحت بارے سنگین خدشات سے آگاہ کیا میڈیکل افسر نے ڈاکٹر عدنان سے کہا کہ یہ لاک اپ ٹائم ہے میں کچھ نہیں کر سکتاآپ پیر کو نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کریں، رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو خدشہ ہے کہ نواز شریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

 ڈاکٹر عدنان کے مطابق عارضہ قلب کے مریض کے بازو میں مسلسل درد خطرے کی بات ہے،ان کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے سارا دن انتظار کے بعد نواز شریف سے ملاقات نہیں کرائی نواز شریف تک فوری رسائی کی اشد ضرورت ہے دل کی پیچیدہ بیماری کے باعث نواز شریف کو مسلسل نگہداشت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ جیل میں نواز شریف کی ایک بار بھی ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔