Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستانی لڑاکا طیارہ کے یہودی ریاست میں بھی چرچے پاکستان جے ایف 17تھنڈر طیارہ کس اسلامی ملک کو اسرائیل کیخلاف استعمال کیلئے دینے والا ہے؟ صیہونیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں

  ہفتہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2019  |  13:24

پاکستان کی جانب سے تیارکردہ جنگی طیارے اسرائیل کیلئے خطرہ بن گئے ، مصر کی جانب سے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، خریداری کے بعد طیارے اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کئے جا سکتے ہیں۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے تیارہ کردہجدید اور کم قیمت جنگی طیارےجے ایف 17تھنڈر نے دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی

جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف 17تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

کیا ہے۔ان ممالک میں مصر، ملائیشیا اور دیگر شامل ہیں۔ عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق جے ایف 17تھنڈر جنگی طیارے کی خصوصی بات یہ ہے کہ یہ نا اصرف کم قیمت ہے بلکہ اس میں جدید ترین خصوصیات بھی شامل ہیں جو اسے خطرناک جنگی طیارہ ہونے کا اہل بناتی ہیں۔ پاکستان اور چین کی جانب سے تیارہ کردہ جے ایف 17تھنڈر کے اسرائیل میں بھی چرچے، جے ایف 17تھنڈر اسرائیل کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل جے ایف 17تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کے حوالے سے پاکستان اور

مصر کے درمیان ممکنہ معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مصر پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر چکاہے اس حوالے سے جلد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے۔ معاہدے کی صورت میں مصر جے ایف 17تھنڈر جنگی طیاروں کو اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی پاکستان کے تیار کردہ جنگی طیارے سے خوفزدہے جبکہ اسرائیل کو یہ خوف بھی ہے کہ جے ایف ت17تھنڈر طیارہ اسلامی ممالک کے دفاع کو مضبوط کرنے میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے۔